Add Poetry

جب حجابِ حسیں رخ سے وہ ہٹا دیتے ہیں

Poet: By: AB shahzad, Mailsi

جب حجابِ حسیں رخ سے وہ ہٹا دیتے ہیں
چاند چہرے وہ حسینوں کے جھکا دیتے ہیں

زیست کے نہج سے ہے خوب ہی واقف ساجن
وہ ادھر کی ہی ادھر بات گھما دیتے ہیّں

کتنے اچھے ہیں خیالات مرے سجنا کے
جو جفاؤں کے ہی بدلے میں وفا دیتے ہیں

میری بھی زیست لگے عمر ہزاروں ہو برس
بس یہی ہم کو وہ ہر وقت دعا دیتے ہیں

دیتا رہتا ہوں میں اکثر ہی اسے تو دھوکے
وہ کسی طور بھی ہم کو نہ دغا دیتے ہیں

پہنچ جاتا ہوں خیالوں کی میں جب دنیا میں
خواب آتے تو بہت ہیں وہ جگا دیتے ہیں

دیکھے اک بار جو بھی پیار بھری نظروں سے
رنج و غم کرب سبھی اپنے تو بھلا دیتے ہیں

Rate it:
Views: 429
17 Jan, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets