بیان ہم جو حدیثِ بہار کرتے ہیں
تمہارا ذکر بصد افتخار کرتے ہیں
علاجِ گردشِ لیل و نہار کرتے ہیں
یہ کام صرف تیرے جاں نثار کرتے ہیں
تمہاری بات کا ہم اعتبار کرتے ہیں
ہزار بار نہیں، لاکھ بار کرتے ہیں
نہ ہوگا ان سا کوئی بھی کہ تیرے دیوانے
قفس میں رہتے ہیں ذکرِ بہار کرتے ہیں
بڑی ادا سے وہ کہتے ہیں ہم نہیں سنتے
بیان ان سے جو ہم حالِ زار کرتے ہیں
ہیں لاکھوں ان کے دیوانے جہاں میں اے یاسر
تجھے یہ زعم کہ وہ تجھ سے پیار کرتے ہیں