رات خوابوں میں اک پری آئی اور اک بات اس نے بتلائی رنگ تیرے جمال کا پرتو حسن تیرے گماں کی انگڑائی صبح تیری نگاہ کا اٹھنا شام زلفوں کی ایک پرچھائی صبا تیرا خرام سے چلنا خوشبو تیرے لبوں کی رعنائی