راز الفتوں کے معلوم ہوگئے ہیں
تیرے دیوانے جب سے معصوم ہوگئے ہیں
جب سے حال دل نہیں کہتے کسی سے
خاموش لب کتنے مظلوم ہوگئے ہیں
دیوانوں پہ چاہو جتنا ستم کر لو
اب دیوانے عاشقی کا مفہوم ہوگئے ہیں
اپنے دیوانوں کی ذرا پیاس آکے دیکھو
یہ حاکم سے کس طرح محکوم ہوگئے ہیں
تجھ کو بھلا کر اب جینا نہیں ممکن
ہم دیوانگی سے اتنا موسوم ہوگئے ہیں
عاشقی میں جینا اتنا آسان نہیں اشتیاق
دیکھو ہم دل و جگر سے محروم ہوگئے ہیں