تیرے سانسوں کی جہاں گرمی نہیں ہوتی
موت ہوتی ہے وہاں زندگی نہیں ہوتی
ملنے آتی جہاں محل سے چل کر پیدل
رانی وہاں رانی کی اب جھونپڑی نہیں ہوتی
آؤ آکر دیکھ لو کیا ہال ہے بیمار کا
چراغ سحری سے تمہیں ہمدردی نہیں ہوتی
پیار کا کوئی فسل پھل پھول نہیں سکتا جہاں
بہت زرخیز اگر وفا کی مٹی نہیں ہوتی
جہاں دلوں میں ہو پیار معتبر اور محترم
اس بازار میں جنس وفا سستی نہیں ہوتی
دنیا میں ہے فریب کی جاناں بہت فراوانی
کبھی جھوٹی وفاؤں کی یہاں کمی نہیں ہوتی