رسم الفت
Poet: Muhammad Nawaz By: Muhammad Nawaz, sangla hillیہ جو جذبوں نے انتہا کی ہے
بات ساری تیری ادا کی ہے
لب پہ آتا ہے فقط نام تیرا
جب بھی دل نے کوئی دعا کی ہے
گر تیرا عشق خطا ہے جاناں
یہ خطا ہم نے بر ملا کی ہے
پھول تو پھول تیری چاہت میں
ہم نے کانٹوں سے بھی وفا کی ہے
کیا ہوا ٹوٹ گرا ہوں گر میں
رسم الفت ہی تو ادا کی ہے
More Love / Romantic Poetry






