رسم دنیا سے بغاوت کر لیں
Poet: ڈاکٹر محمد منیر By: ڈاکٹر محمد منیر, Abbottanadرسم دنیا سے بغاوت کر لیں
آؤ اک بار محبت کر لیں
جو پڑے ہوں وفا کے رستے میں
سنگ اٹھانے کی مشقت کر لیں
کوئ اپنا کوئ پرایا نہ ہو
زیست کو عشق سےعبارت کر لیں
پھول کھلتے ہوں سدا کلیوں سے
ان بہاروں کی مسافت کر لیں
دہر خوشیوں سے سجانے کیلےء
عشق انساں کی ضرورت کر لیں
ادبی علوم بھی ضروری ہیں منیر
نغمہء دل کی ریاضت کر لیں
More Love / Romantic Poetry






