رلایا ہے اس نے جی بھر کے مجھے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

رلایا ہے اس نے جی بھر کے مجھے
چھوڑ گیا دنیا میں تنہا کر کے مجھے

میری ساری خوشیاں وہ ساتھ لےگیا
کرکےحوالےغموں کہ سمندر کےمجھے

جانے کیسےمجھے میری منزل ملےگی
وہ چھوڑ گیا ہے بنا کسی رہبر کے مجھے

ہم لوگ تو وفا کے پیکر تھے اصغر
مگر ملتے رہے انسان پتھر کےمجھے

Rate it:
Views: 337
23 Nov, 2013