Add Poetry

رنج میں آجائے سحر ایسا کوئی کمال نہیں دیکھا

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

رنج میں آجائے سحر ایسا کوئی کمال نہیں دیکھا
لگتا ہے جنون عشق کا میں نے جمال نہیں دیکھا

کہتے ہیں لوگ روشنی اُدھار ملتی ہے مگر
میں چاند اور سورج کا وِصال نہیں دیکھا

سوچا تھا لوٹیں گے تب ہی دیکھ لیں گے
عمر رسیدہ ہونے تک اپنا حال نہیں دیکھا

تحریریں تو ہم نے تمام پڑہی ہیں لیکن
عمل کے پیراہن میں کہیں استقلال نہیں دیکھا

ہوا میں خوابوں کے محل جُڑ جاتے ہیں
کس نے کہا خیالوں کا مجال نہیں دیکھا

گناہ کروں بھی تو چھپاؤں کہاں سنتوشؔ
اپنے خون جگر میں ایسا خال نہیں دیکھا

 

Rate it:
Views: 377
03 Feb, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets