رندوں کو نہ روک ساقی مئخانہ بدنام ہوتا ہے
پی کر چھلک جانے سے پیمانہ بدنام ہوتا ہے
ضبط غم نہ ہو تو مہ کدا مہ کشی کے ساتھ لیں
تنہائی کو دکھ بانٹنے سے بیگانہ بدنام ہوتا ہے
دنیا رنج نشیں ہوگئی مجرے پہ مہرباں
قصور کوٹھے والے کا نہیں یہ زمانہ بدنام ہوتا ہے
حال ہی کے تاسف تجھے کیا کم لگتے ہیں جو
یوں کہہ دیا ہر بار کہ وقت پرانا بدنام ہوتا ہے
اس کی آنکھوں میں چھلکیاں تھمی سی لگتی ہیں
کوئی شاید سوچ بیٹھا کہ پلانا بدنام ہوتا ہے
کون ہے جو محبت کی تجلی سے گزر گیا لیکن
دلکشی کے عالم میں یہ دیوانہ بدنام ہوتا ہے
او سنگتراش! تیری ہنرکاری کی عظمت دیکھ
ایک تراشے پتھر سے بت خانہ بدنام ہوتا ہے
اس نے اک خوشی کے بدلے زندگی مانگی تھی
جان اس لیے دی کہ جرمانہ بدنام ہوتا ہے