روشنی محبت ہے
Poet: عابد معروف مغل By: Aabid Maroof Mughal, Rawalpindiروشنی محبت ہے
 زندگی محبت ہے 
 
 لازوال جذبوں کی
 دوستی محبت ہے
 
 جبر کی روایت کب
 مانتی محبت ہے
 
 پیار کی زباں والی
 بانسری محبت ہے
 
 جیتتی محبت اور
 ہارتی محبت ہے
 
 کرتا ہوں وہی کچھ جو
 بولتی محبت ہے
 
 آپ نے جو عزت دی
 آپ کی محبت ہے
 
 بر ملا یہ کہتا ہوں 
 تو مری محبت ہے
 
 میرے خون میں تیری
 دوڑتی محبت ہے
 
 بخت سو گیا عابد
 جاگتی محبت ہے
  
More Love / Romantic Poetry






