رہ جائے گی

Poet: WASIQ QURESHI By: WASIQ QURESHI, KARACHI

بات جو کرنی ہے تم سے آج بھی رہ جائے گی
وقت کم ہے گفتگو میں تشنگی رہ جائے گی

جانتا ہوں میں کہ کل تیرے چلے جانے کے بعد
تیری یادوں سے فقط وابستگی رہ جائے گی

دیکھنا واثق قریشی وقت وہ بھی آئے گا
وہ میرا ہو گا تو دنیا دیکھتی رہ جائے گی
 

Rate it:
Views: 716
02 Feb, 2008