رہتا ہے تو زندہ عشق کی داستانوں میں

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

رہتا ہے تو زندہ عشق کی داستانوں میں
نشان باقی ہیں تیرے پیار کے افسانوں میں

ترک محبت ہم کر چکے اک زمانے سے
محسوس ہوتا ہے توہمارے ارمانوں میں

مل گیا ہے خزانہ غم الفت کا ہمیں
جب سے کھویا ہے تجھے دنیا کے ویرانوں میں

رہتا ہے تذکرہ تیرا عاشقوں کی زبانوں پر
ملتا ہے تو اب بھی پیار کے ایوانوں میں

Rate it:
Views: 617
02 Apr, 2012