Add Poetry

ریط اس نگر کی ھے اور جانے کب سے ھے؟

Poet: M.Z By: M.Z, karachi

تتلیوں کے موسم میں نوچنا گلابوں کا
ریط اس نگر کی ھے اور جانے کب سے ھے؟

دیکھ کر پرندوں کو باندھنا نشانوں کا
ریط اس نگر کی ھے اور جانے کب سے ھے؟

شھر کے یہ باشندے نفراتوں کو بو کر بھی
انتظار کرتے ھیں فصل ھو محبت کی

چھوڑ کر حقیقت کو ڈھونڈنا سرابوں کا
ریط اس نگر کی ھے اور جانے کب سے ھے؟

اجنبی فضاؤں میں اجنبی مسافر سے
اپنے ھر تعلق کو دائمی سمجھ لینا

اور جب بچھڑ جانا مانگنا دعاؤں کا
ریط اس نگر کی ھے اور جانے کب سے ھے

تم ابھی نئے ھو نا اس لیے پریشان ھو
آسمان کو اس درجہ حیرت سے مت دیکھو

آفتیں جب آتی ھیں ٹوٹنا ستاروں کا
ریط اس نگر کی ھے اور جانے کب سے ھے؟

Rate it:
Views: 245
05 Jan, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets