Add Poetry

زندگی خود بھی , گناہوں کی سزا دیتی ہے

Poet: سید عبدالستار مفتی By: سید عبدالستار مفتی, Samundri Faisalabad

ہوش مندوں کو بھی دیوانہ بنا دیتی ہے
بے خودی بزم میں سو رنگ جما دیتی ہے

عدل و انصاف نہیں حشر کے دن پہ موقوف
زندگی خود بھی , گناہوں کی سزا دیتی ہے

وقت کی بات ہے کچھ اور ، وگرنہ اکثر
صلح کی بات بھی فتنوں کو ہوا دیتی ہے

سعی ء پہیم سے ہی ملتے ہیں مقاماتِ بلند
جستجو عزم کو اک جوش نیا دیتی ہے

حسن ِ تنویر کا ہوتا ہے اندھیروں میں نکھار
پارسائی بھی گناہوں میں مزا دیتی ہے

ہجر کی رات جب آجاتی ہے پہلو میں مرے
آستینوں پہ لہو میرا سجا دیتی ہے

اپنے ہاتھوں میں لئے پھرتے ہیں بغاوت کا علم
رہبری ہم کو بہر گام ، دغا دیتی ہے

تونے اک دن بھی پکارا نہیں ہم کو مفتی
ہر کلی کِھل کے بہاروں کو صدا دیتی ہے

Rate it:
Views: 126
16 May, 2023
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets