ساتھ تیرا بھی کچھ عجب سا تھا

Poet: Muhammad Imran Khan - Emron Mano By: Muhammad Imran Khan, Peshawar

ساتھ تیرا بھی کچھ عجب سا تھا،
جیسے سب کچھ ہی بے سبب سا تھا،

ہم نے تم سے نہ کچھ تقاضہ کیا،
تو بھی ہم سا کچھ بے طلب سا تھا،

اپنے اندر دُنیا بسائے تھا،
اپنے اندر تُو کچھ کچھ جذب سا تھا،

آخری دفعہ جو ملا مُجھ سے،
مُجھ سے مل کے کچھ مضطرب سا تھا۔

Rate it:
Views: 540
12 Jan, 2016
More Love / Romantic Poetry