Add Poetry

سادگی کے لہجے میں ایک بات کہوں گا

Poet: By: Asif Ali Khan, Manchester uk

میں سادگی کے لہجے میں ایک بات کہوں گا
رکتی نہیں اشکوں کی برسات کہوں گا

کہوں گا کہ شامیں میری اداس رہتی ہیں
بن تیرے نہیں کٹتی میری رات کہوں گا

جو کہو گے تم وہی مان لوں گا میں
جو تم کو لگے اچھی وہی بات کہوں گا

تیرے حسن کو ڈھونڈوں گا گلشن کی کلی میں
میں کھلتے ہوئے پھولوں کو تیری ذات کہوں گا

پہلو میں اس کو ساغر بیٹھا کے کسی دن
ہاتھوں پہ میرے رکھ دو یہ ہاتھ کہوں گا

Rate it:
Views: 736
01 Sep, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets