Add Poetry

ساون نے جاتے جاتے کہیوں کے گھر جلا دیئے

Poet: NEHAL GILL By: NEHAL, Gujranwala

ساون نے جاتے جاتے کہیوں کے گھر جلا دیئے
ساون نے جاتے جاتے غریبوں کے گھر گِرا دیئ

امیروں کے محمل تو جگتے رہے شام وسحر
غریبوں کے مگر دیئے اِس ساون نے بُجھا دیئے

غریبوں کے گھر میں چلا گیا یہ بدمعاش ساون
اِس ساون نے غریب گھر سے ہی بھگا دیئے

ساگروں کی پیاس یہ ساون بُجھاتے بُجھاتے
سفینے کہی ملاحوں کے اِس نے ڈُبا دیئے

صحرائوں کی پیاس نہ بُجھا سکا یہ ساون مگر
ہار میں پاگل ساون نے قہر یہاں مچا دیئے

امیروں کے پکے گھروں کو نہ جب کر سکا یہ
کچے مکانوں کو فواروں کے نمونے بنا دیئے

نہال ساون کبھی محبت کا پیغام لیتا تھا
اِس بار تو ظالم نے قِصے اور ہی لکھا دیئے
 

Rate it:
Views: 397
17 Aug, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets