Add Poetry

سب محبت کو بھوُل کہتے ہیں

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

سب محبت کو بھوُل کہتے ہیں
ہاں یہی ہے اصول کہتے ہیں

مانگ میں جگمگاتی افشاں کو
تیرے قدموں کی دھوُل کہتے ہیں

پیار میں پھول ہوں یا کانٹے ہوں
ہم کو ہے سب قبول کہتے ہیں

وقت کے ساتھ جو بدل جائے
کیا اِسی کو اصوُل کہتے ہیں ؟

دل میں ہر پل جو چبھتا رہتا ہے
درد ہے اک ببول کہتے ہیں

آج کل لوگ اُن کے بارے میں
جانے کیا کیا فضوُل کہتے ہیں

اُن پہ قربان جائیں ہم عذراؔ
خار کو بھی جو پھوُل کہتے ہیں

Rate it:
Views: 440
09 Apr, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets