سب کو ناز ھے

Poet: اسد جھنڈیر By: اسد جھنڈیر, mirpurkhas

 سب کو ناز ھے تیری مشکل کشائی پر
ڈوبتوں کو کافی ھے تو نا خدائی پر

تیرے ہوتے کیوں بھٹکے کوئی دیار غیر؟
سلام صد ھزاررہا تیری رھنمائی پر

تیرا نظر کرم کافی ھے نا ابکاروں کو
کوئی نا خوش نہیں تیری عطائی پر

در سے تیرے مایوس لوٹا نہیں کوئی
میں واری قرباں تیری کرم فرمائی پر

ہمکو رنج و الم ھے بس تیری جدائی کا
ہنوز آ جا ادھر دھر کان دل کی دھائی پر

تیری بے رخی نے اسد کو مار رکھا ھے
اف بھی نہیں کر سکتا تیری بیوفائی پر

Rate it:
Views: 172
02 Jan, 2023
More Love / Romantic Poetry