ستم پہ ستم ڈھائے جارہے ہو
Poet: Maria Ghouri By: Maria Ghouri, HarooNAbdبہت مرے خوابوں میں آئے جا رہے ہو
 ستم پہ ستم ڈھائے جارہے ہو
 
 زرہ نہیں گھبراتے زمانے کی باتوں سے
 زمانے کی باتوں کو مذاق بنائے جارہے ہو
 
 تعلق دل کا تجھ سے ہی تو بنایا ہے
 تم تو جذباتوں سے گھبرائے جارہے ہو
 
 لو کر دیا ہے اقرار زمانے کے سامنے
 اب تم کیوں شرمائے جارہے ہو
 
 نہیں جوڑنا اب خواب جو ٹوٹا ہے
 حقیقت سے کیوں گھبرائے جارہے ہو
 
 مرے ہم راز ہاں تم بن گئے ہو
 عشق کا راز ہر کسی پہ بتائے جارہے ہو
 
 پہلے قدم پہ ہاں گھبرا گئی تھی
 دوسرے قدم پہ اب تم گھبرائے جارہے ہو
 
 ملنا ہے نا مجھ سے حقیقت میں ملو
 مری حقیقت کو کیوں جھٹلائے جا رہے ہو
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 