سجدہ شکرتو بجا لائو کوئی

Poet: اسد جھنڈیر By: اسد جھنڈیر, MPK

 سجدہ شکرتو بجا لائو کوئی
انکے آنے کا جشن منائو کوئی

مدتون بعد آیا ھے کوئی۔
گھر کو اپنے سجائو کوئی۔

لو وہ آ گیا رونقے محفل۔
پیار کے پھول برسائو کوئی۔

چلو مل کر اٹھائو جام الفت۔
پیار کا رنگ جمائو کوئی۔

خوب کرو یار تم ہلا گلا۔
شور در شور مچائو کوئی۔

ورد لب جاری رکھو چرچہ انکا۔
بلبلون کی طرح چہچھائو کوئی۔

ہر طرف خوشیوں کی بارش کردو۔
ابر الفت آج برسائو کوئی۔

بس یار کی خوشی کی خاطر۔
اپنی سارے غم بھلائو کوئی۔

خود کو تنہا نہ محسوس کرے۔
بھیڑ سا احساس دلا ئو کوئی۔

ایک پل کو افسردہ نہ رھے۔
خوب چھیڑ کر ہنسا ئو کوئی۔

یار آیا ھے زحے نصیب اپنے۔
پیار کا نغمہ تو گنگنائو کوئی۔

سب بلا لو دوست احباب سارے۔
پیار کا جشن ھے ملکر منائو کوئی

Rate it:
Views: 847
15 Dec, 2021