سراپائے وفا ہو جائیں ہم

Poet: UA By: UA, Lahore

سراپائے وفا ہو جائیں ہم
عشق کی انتہا ہو جائیں ہم

دل کی ہر آس کو تباہ کر کے
آرزو ہے فنا ہو جائیں ہم

جو تمہارے لبوں پہ آجائے
کاش ایسی دعا ہو جائیں ہم

تم ہمارے لئے دعا کرنا
تمہارا مدعا ہو جائیں ہم

آپ کا ساتھ اسطرح چاہیں
خود سے ہی جدا ہو جائیں ہم

سراپائے وفا ہو جائیں ہم
عشق کی انتہا ہو جائیں ہم

Rate it:
Views: 431
08 Nov, 2016