Add Poetry

سرد بادِ دسمبر کی کالی راتوں میں

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL GILL, Gujranwala

سرد بادِ دسمبر کی کالی راتوں میں
آگ لگی ہے اندر تک جذباتوں میں

تُم آؤ گے نہیں لوٹ کر جب تک
کیسے آئینگے بدلاؤ پھر حالاتوں میں

لہجہء تلخ ترا بتا رہا ہے مجھے
کوئی غیر بول رہا ہے تری باتوں میں

انسانیت مر ہی ہے تڑپ تڑپ کے
انسان قید ہے مذہب و نسل ، ذاتوں میں

دیکھ کر میری بربادی کا منظر آج
ناچ رہا ہے غیر کنگھن ترے ہاتھوں میں

بیٹھ کر آگوش میں میری گُم خیالِ غیر
جناب ! کیوں ملاوٹ کرتے ہو ملاقاتوں میں

نہالؔ جی لکھ رہے ہیں اشعار قلم سے
ڈبو ، ڈبو کے سیاہ بخت کی دواتوں میں

Rate it:
Views: 736
03 Dec, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets