سردارالانیاء پر پڑھیں لاکھوں سلام

Poet: ناصر دھامسکر By: Nasir Ibrahim Dhamaskar, Ratnagiri

سردارالانیاء پر پڑھیں لاکھوں سلام
تاج الانبیاء کو پہنچیں لاکھوں سلام

فدا ہیں امتی آپکے بہت دل و جان سے
شافئ محشر کو پہنچیں لاکھوں سلام

شرف نیابت ملی ہمکو آپکے وسیلہ سے
تاجدار مدینہ کو پہنچیں لاکھوں سلام

ختم نبوت کے صدقہ ہوئے خیرالامم سے
خاتم الانبیاء کو پہنچیں لاکھوں سلام

دھواں نہ اٹھتا دو دو چاند بیت نبوت سے
کالی کملی والے کو پہنچیں لاکھوں سلام

Rate it:
Views: 344
27 Oct, 2020