Add Poetry

سزا دو

Poet: shehzad butt shaz By: shehzad butt shaz, karachi

تیرے دل میں جو ہے مجھے تم بتا دو
پیار کی تم اتنی بڑی تو نہ سزا دو

چوبیس گھنٹے بعد جو آتا ہے وقت
اس وقت سے تم اپنا پہرہ ہٹا دو

جو چاہتے ہو تم مجھ کو وہ ہی سمجھ لو
اپنے رنگ میں لے کر تم مجھ کو رنگ دو

دیکھا ہے اک لمبا سفر میں نے تنہا
مجھ سے مل کر تم میری تنہائی مٹا دو

پیاسی ہے گزاری یہ زندگی میں نے
اپنے پیار کی بوند سے میری پیاس بجھا دو

سمندر سے بھی گہرا ہے پیار میرا
پیار کی کشتی تم کنارے لگا دو

ڈرتا ہوں تیرے میں قابل نہیں ہوں
مجھ کو تم میری سانسیں لوٹا دو

تیرے اختیار میں ہے میرے دل کی دھڑکن
جو چاہو مجھے تم اب اس کی سزا دو

Rate it:
Views: 582
21 Mar, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets