Add Poetry

سلوک اس نے محبت میں عجب مجھ سے روا رکھا

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

سلوک اس نے محبت میں عجب مجھ سے روا رکھا
ہمیشہ میرے اپنے درمیاں اِک فاصلہ رکھا

تمہارے پاس آتے ہی جلا د یں کشتیاں ساری
کہ ہم نے لوٹ جانے کا نہ کویٔ راستہ رکھا

تمہارے پیار میں ہم اور کتنی در گذر کرتے ؟
تمہاری ہر جفا کا نام ہم نے اِک ادا رکھا

تمہارے بن رہے سونے ہمارے بام و در کتنے
نہ آۓ تم مگر ہم نے تو دروازہ کھلا رکھا

توقع اور سے کیوں ہو ہمیں حاجت روایٔ کی ؟
خدا کے سامنے پھیلا کے جب دستِ دعا رکھا

نہ تھا کچھ ربط ہی شاید ترے دِل کا ، مرے دِل سے
نہ لوٹے تم نہ تم نے ہم سے کویٔ رابطہ رکھا

ہوا کا دیکھنا مقصود مجھ کو ظرف ہے عذراؔ
ہوا کے دوش پر میں نے جلا کے اِک دیا رکھا
 

Rate it:
Views: 402
16 Dec, 2012
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets