سمندر میں بہا اشکوں کا دھارا لوٹ آؤنا
مرے دل نے تجھے پھر سے پکارا لوٹ آؤنا
وہ لوٹا ہے مرے آنگن میں پھر سے روشنی لے کر
کہیں پھر کھونہ جائے یہ ستارہ لوٹ آؤنا
میں جلتی ہوں چراغوں کی طرح اس شب کے سینے پر
بہت رنجور ہے اب یہ نطارہ لوٹ آؤنا
پرانے زخم سینے میں خوشی سے میں چھپا لوں گی
مجھے مت مارویوں تنہا دوبارہ لوٹ آؤنا
ذرا سی ٹھیس لگنے سے بکھر جاؤں گی دنیا میں
مرا ہوتا نہیں تجھ بن گزرا لوٹ آؤنا
محبت بن کے اتری ہے سحر کی گود میں شبنم
لو وشمہ نے تجھے پھر سے پکارا لوٹ آؤنا