سنا ہے یاد کرتے ہو

Poet: By: M I Shaheer, Kasur

سنا ہے یاد کرتے ہو
کہ جب شام ڈھلتی ہے
ہجر میں جان جلتی ہے

تم اپنی رات کا اکثر
سکون برباد کرتے ہو
سنا ہے یاد کرتے ہو

کہ جب پنچھی لوٹ آتے ہیں
غموں کے گیت گاتے ہیں

"سنو تم لوٹ آؤ ناں"
یہی فریاد کرتے ہیں

سنا ہے یاد کرتے ہو
سنا ہے یاد کرتے ہو

Rate it:
Views: 1112
09 Feb, 2010