Add Poetry

سنگھار زہرِ ہلاہل ہے سادگی کیلئے

Poet: NADEEM MURAD By: ندیم مراد, umtata RSA

سنگھار زہرِ ہلاہل ہے سادگی کیلئے
کہ عشق میں ہے یہ ہی حُسن ساحری کیلئے

ہزار چاہنے والے بھی اجنبی سے لگیں
وہ دل میں ہوک اٹھی ایک اجنبی کیلئے

یہ وہ زمانہ نہیں جب فقط جنوں تھا اہم
کہ اب خرد بھی ضروری ہے عاشقی کیلئے

نشہ برا ہے مگر اسقدر برا بھی نہیں
کہ اب خمار بھی لازم ہے زندگی کیلئے

ہے میرے دامنِ دلداریءجنون میں کیا
ہے کچھ خدائی بھی درکار بندگی کیلئے

جو کرتے آئے ہیں دانشوری کی باتیں وہ
جنون مانگتے پھرتے ہیں شاعری کیلئے

میں تنہا سہ لوں یہ اچھا ہے دکُھ نہ بانٹوں گا
کسی کی آنکھ کروں نم بس اک خوشی کیلئے

چراغِ عالمِ افروز کا کریں گے کیا
بس اک دیا ہے بہت گھر میں روشنی کیلئے

ابھی تو خود سے بھی واقف نہیں ہوا ہوں میں
اک عمر گزری بھٹکتا ہوں آگہی کیلئے

دکھائی دیں گل و گلزار کاغزی سے ندیم
جو آج پاس نہیں تم شگفتگی کیلئے

Rate it:
Views: 1170
09 Feb, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets