بے حس ہیں یہاں لوگ بھلا سوچ کے کرنا اس دور میں لوگوں سے وفا سوچ کے کرنا اک بار جو روٹھے تو منا تم نا سکو گے ہم جیسے وفا داروں کو خفا سوچ کے کرنا گل شاخ سے بچھڑے تو کہیں کا نہیں رہتا تم ذات میری خود سے جدا سوچ کے کرنا