سوچا نہ تھا

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, Birmingham

کسی کو ہم سے پیار ہو سکتا ہے سوچا نہ تھا
ہمارے لیے کوئی بے قرار ہو سکتا ہے سوچا نہ تھا

ہمیں تو یہ بات اک خواب سی لگتی ہے
کوئی ہم پہ بھی نثار ہو سکتا ہے سوچا نہ تھا

ہم تو شعر و سخن کو مشغلہ سمجھتے
شعرا میں اپنا بھی شمار ہو سکتاہے سوچا نہ تھا

کسی سے اظہار محبت کرنے کے بعد خیال آیا
انسان کو بار بار پیار ہو سکتا ہے سوچا نہ تھا

اصغر کے دشمن تو بے شمار تھے جاناں
کوئی اپنا بھی یار ہو سکتا ہے سوچا نہ تھا

Rate it:
Views: 350
26 Jan, 2011