سپنے کچھ دیکھے ہیں ہم نے۔۔۔۔۔
Poet: zeest.sun By: zeest.sun, u a eساون بھا دوں کے موسم میں
سپنے کچھ دیکھے ہیں ہم نے
سپنے وہی
پھولوں والے
رنگوں والے
خوشبو والے
تتلی والے
جگنو والے
دھیرے دھیرے
پریم کی ٹھنڈی
آگ میں جلنے
بجھنے والے
بادل وہی کالے کالے
رم جھم رم جھم بارش والے
کچھ قسمیں کچھ وعدے شادے
تھوڑے پورے تھوڑے آ د ھے
نہیں پتہ اس دل کے ارادے
ہم بھی توبہ کتنے سادے
بس خوابوں میں رہنے والے
کرنے تھے جو آج ہی ہم نے
کام وہ سارے
کل پہ ٹا لے
More Love / Romantic Poetry






