زندگی جینے کو پھر کوئی سہارا چاھیئے
ہمیں اور کچھ نہیں بس ساتھ تمہارا چاھیئے
تم کہو تو تمہاری خاطر یہ دنیا چھوڑ دیں
حکم بجا سر آنکھوں پر بس ایک اشارہ چاھیئے
تیرے عشق کا دریاء جنون میں ھے اپنے
دل آپے سے باہر ھے اسے دہارا چاھیئے
اپنی دنیا لٹ جانے کا ہمیں کوئی غم نہیں
صدقے تیرے واری کچھ نہیں خدارا چاھیئے
اسد کب سے منتظر ھے تیری ایک جھلک دیکھے
دل مشتاق کو فقط تیرے جلوے کا نظارا چاھیئے