شام کا پہلا تارہ میں ہوں

Poet: zain shakeel By: zain shakeel, gujrat

شام کا پہلا تارہ میں ہوں
رات کے دُکھ کا چارہ میں ہوں

میرے بس میں کچھ بھی نہیں ہے
تیرے بس میں سارا میں ہوں

سنجیدہ ہو کر بتلا دو!
سچ مچ سب سے پیارا میں ہوں؟

کاش کہ تم بھی میرے ہوتے
دیکھو صرف تمہارا میں ہوں

دربدری یہ تُو بھی سُن لے
ماں کا راج دلارا میں ہوں

جیت سکے ہو کب لوگوں سے
تم سے تو بس ہارا میں ہوں

حکم ہے رو کر ہنس دینے کا
اُس کا ایک اشارہ میں ہوں

زینؔ مجھے اب کون سمیٹے
کب سے پارہ پارہ میں ہوں

Rate it:
Views: 1060
02 Apr, 2015