شام کر گیا

Poet: Dr Ch tanweer Sarwar Shakar By: Dr Ch Tanweer Sarwar, Lahore

زندگی میں میری کوئی شام کر گیا
غم دنیا کے سارے میرے نام کر گیا

مرنا چاہتا تھا پی کے زہر میں دوستو
جاتے جاتے عرق ساغر کو جام کر گیا

آیا تھا اک پل در پہ میرے وہ
ساری زندگی کا مجھے اپنا غلام کر گیا

کیا تھا الفت کا ہم نے آغاز
جاتے جاتے قصہ تو تما م کر گیا

رکھا ہوا تھا ہم نے اک راز شاکر
کمسن اس کو بھی سر عام کر گیا

Rate it:
Views: 363
10 Jun, 2015