شب کی تاریکی

Poet: abidzaidi By: syed abid hussain zaidi, Rawalpindi

کیوں اُداس کیے دیتی ہے شب کی تاریکی
کیوں رُولائے دیتی ہے شب کی تاریکی

سلگ سلگ کر جینا ہے تو موت ہی بھلی
کیوں روح کھینچے دیتی ہے شب کی تاریکی

دل کے تڑپنے کو روگ ہجر ہی بہت ہے عابد لیکن
کیوں سولی چڑھائے دیتی ہے شب کی تاریکی

Rate it:
Views: 414
19 Apr, 2011