شب ہجر گزرنے میں بہت دیر لگی
Poet: Imtiaz Sharif Imtiaz By: RAAZ BHANEWALI, Sialkotشب ہجر گزرنے میں بہت دیر لگی
سایہ غم اترنے میں بہت دیر لگی
تمہاری آتش بے وفائی نے جلایا اس قدر
میرے زخم بھرنے میں بہت دیر لگی
عشق الجھن ہے یہ پتہ تھا لیکن
یہ بات سمجھنے میں بہت دیر لگی
تمہارے سب خط اک پل میں جلا دیے
مجھے یہ الفاظ ڈھونڈنے میں بہت دیر لگی
تمہاری ہر چوٹ میں مزہ تھا اتنا جاناں
مجھے ٹوٹ کے بکھرنے میں بہت دیر لگی
More Love / Romantic Poetry






