Add Poetry

شبِ نصف میں بچھا کے ترے خیال کا آنچل

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL INAYAT GILL, Gujranwala

شبِ نصف میں بچھا کے ترے خیال کا آنچل
رویا ہوں میں پکڑ کے اپنے حال کا آنچل

میری مُٹھی سے پھسل گیا بے فائدہ دسمبر
میری اُمیدوں نے تھام لیا نئے سال کا آنچل

قید ہو گئے جب فراق میں جذبوں کے پنچی
منہ کو چھپانے لگے لے کے جال کا آنچل

افلاک میں جب اُڑنے لگے درندوں کے جُھنڈ
میں نے بچاؤ کے لئے ڈھونڈا پاتال کا آنچل

میں وفاؤں کا لباس پہنے رکھتا تھا بڑی سادگی سے
وہ بے وفا بہت بدلتا تھا چال کا آنچل

مجھ سے نہ دیا جائیگا جواب حشر کے روز
الہٰی ! فیصلہ سنانا اپنا بنا کھولے سوال کا آنچل

اے جاناں ! یقیناًپچھتاؤ گے ہو کے جدا مجھ سے
تم کرو گے تلاش دھوپ میں نہالؔ کا آنچل

Rate it:
Views: 316
07 Jan, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets