Add Poetry

شجر محبتوں کے تُو نے استیصال کیے

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL, Gujranwala

شجر محبتوں کے تُو نے استیصال کیے
جنگجو تھے ہر میدان تُو نے پامال کیے

منہ میں اُنگلی لیے بیٹھ گئے عالم صاحب
عشق نے کس ادا سے کیا سوال کیے

مانا کہ قلت ہے تم جیسوں کی یہاں
کم یاب تھے وہ صنم جو تُو نے استعمال کیے

چنگ و رباب داد دینے پہ مجبور ہوئے
راگ درباری کو چھیڑے کیا کمال کیے

سانسوں کو رہین پہ رکھ کے سودا کیا
مگر تُو نے محبت میں بارہا احتیال کیے

نفع ذرا سا بھی نہ ہوا کاروبارِ عشق میں
صرف دل کے ارمان بطور مال کیے

شاید کہ ہم اِس موڑ پہ مل ہی جاتے
مگر تُو نے فیصلے ہی ہر بار غلط نہال کیے

Rate it:
Views: 321
04 Jun, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets