Add Poetry

شمع ایسے جلتی رہتی ہے

Poet: Shama By: Shama Chaudhry, WALES UK

حسیں اک شام کے لمحے سجائے تھے کبھی اُس نے
عجب سے حشر کے منظر بنائے تھے کبھی اُس نے

وہ اُس کا نرم سا لہجہ وہ کچھ دیدار کی شبنم
نظر کی آگ سے تن من جلائے تھے کبھی اُس نے

ابھی بھی یاد ہے اُس نظر کا میکدہ مجھ کو
غضب کی پیاس تھی ساغر پلائے تھے کبھی اُس نے

گلابی رنگ تھا پلکوں کی جھالر سے جھلکتا سا
نہ جانے اشک کیوں مجھ سےچھپائےتھے کبھی اُس نے

یقیں کی شمع ایسے جلتی رہتی ہے مرے دل میں
چراغِ عشق جیسے جلائے تھے کبھی اُس نے

Rate it:
Views: 790
01 Sep, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets