Add Poetry

شمع ہم کو راس آئے

Poet: Shama By: Shama Chaudhry, WALES UK

جشنِ ماضی جو وہ تجدیدِ الفت کر گئے
دل کی دنیا میں وہ برپا قیامت کر گئے

لوٹ کر گزرا ہوا جیسے زمانہ آ گیا
ہر پرانی بات کو زندہ حکایت کر گئے

منزلوں کو بھول کر ہم راستوں کو چھوڑ کر
دشتِ جاں سے تیرے دل تک طے مسافت کر گئے

چودھویں کی رات تھی اور تک رہا تھا چاند بھی
کس قدر وہ پیار سے عہدِ محبت کر گئے

شمع ہم کو راس آئے حادثات عشق یوں
ہوش نہ ہم کو رہا آغازِ افت کر گئے

Rate it:
Views: 519
01 Sep, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets