شہاب آنکھیں ستارہ سپنے وہ جل گئے ہیں

Poet: Tanzila Yousaf By: Tanzila Yousaf, Lahore

شہاب آنکھیں ستارہ سپنے وہ جل گئے ہیں
مری آنکھوں کے خواب جو تھے وہ جل گئے ہیں

وہ رتجگوں میں سرور تھا جو نہیں رہا ہے
مقابل جو تھے ادھورے قصے وہ جل گئے ہیں

رہوں میں تجھ بن یہ سوچنا ہی محال ہے اب
جو ٹوٹے بندھن کے باٹ تھے وہ جل گئے ہیں

میری وفا کا تماشا دیکھا ہے اک جہاں نے
مثال شمع تمام سپنے وہ جل گئے ہیں

وصال کیا ہے، یہ ہجر کیا ہے، نہیں ہے معلوم
محبتوں کی کتاب کے تمام صفحے وہ جل گئے ہیں

Rate it:
Views: 442
25 Feb, 2017