صبا نہیں آتی
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, Birminghamاب تو لب پہ شمیم دعا نہیں آتی
دریچے کھلے رکھتا ہوں صبا نہیں آتی
سوچتا ہوں کہ اس کو مانگ لوں خدا سے
مگر کیا کروں مجھے کوئی دعا نہیں آتی
پہلے تو بن بلائے چلی آتی تھی وہ
اب مجھے ملنے وہ بے وفا نہیں آتی
ہر شام جو پکارا کرتی تھی بام سے
اب کانوں میں اس کی صدا نہیں آتی
میں ریت کے محل بناتا رہتا ہوں
اب انہیں ڈھانے کو باد صبا نہیں آتی
More Love / Romantic Poetry






