Add Poetry

عاشق کے دل کو جلانا برا ھے

Poet: اسد رضا By: ASAD, MPK

 دنیا بری ھے زمانہ برا ھے
دل کا یہاں پر لگانہ برا ھے

کہیں کس سے جاکر یار کا فسانہ؟
زمانہ ھے دشمن! زمانہ برا ھے۔

کہتے ہیں لوگ سچ بقول اسکی زبانی۔
کہ غیر کے یہاں آنا جانا برا ھے۔

آساں نہیں کچھ حال دل کہنا۔
اور کہہ کر پھر چھپانا برا ھے۔

در یار خود سر جھکا ئے ہوے ہیں۔
کوں کہتا ھے دل کو ٹھکانہ برا ھے؟

دور حاضر میں کوئی نصیحت کرنا۔
جرم ھے گویا یعنی سمجھانا برا ھے۔

پیار کی حقیقت سے انکار ی ھے جو۔
وہ جانے ان جانے دیوانہ برا ھے۔

خطا خود کی اپنی قصور خود کا اپنا۔
پھرہمکو مرید الزام ٹہرانہ برا ھے۔

فطرت سے اس کی خوب ہیں واقف۔
ہم خوب جانتے ہیں کتنا زمانہ برا ھے۔

مانا تم کو نفرت ھے لفظ محبت سے۔
مگر یہ تو مت کہہ کہ معنی برا ھے۔

چلو نہیں آ تے ھے مرضی تمہاری۔
مگر نہ آنے کا تیرے بہانہ برا ھے۔

ھے ساری دنیا اسد پیار میں پاگل!۔
ہم نے کب کہا ؟ پیار جانا برا ھے؟

یار سے کہہ دو کہ تھوڑا احتیاط برتے۔
کسی عاشق کے دل کو جلانا برا ھے۔

Rate it:
Views: 758
28 Jul, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets