عشق
Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwaliیہ عشق
اگر
ہوکسی بشر سے
یا ہو مال و زر سے
تو اکثر یہ
خدا کو بھی
بھلا دیتا ہے
دکھوں سے
ملا دیتا ہے
اپنوں کو
چھڑا دیتا ہے
بے حس اور ناداں
بنا دیتا ہے
لیکن
اگر یہی عشق
ہو جاے خدا سے
تو
بندوں سے بھی
ملا دیتا ہے
مال و زر بھی
دلا دیتا ہے
دکھوں کو یہ
مٹا دیتا ہے
اپنوں سے
ملا دیتا ہے
اس دنیا میں
ہی نہیں
اُس دنیا میں
بھی جتا دیتا ہے
More Love / Romantic Poetry






