عشق میں ایسی پائیداری ہے
Poet: اعجاز اسد By: سارہ نوید, Lahoreعشق میں ایسی پائیداری ہے
تیری لغزش بھی ہم کو پیاری ہے
اس کا منہ موڑنا قیامت تھا
دل تڑپتا ہے زخم کاری ہے
تیرا کردار تو ہے معمولی
اور دستار کتنی بھاری ہے
آج دن بھر اداس اداس رہا
تم نے کیسے نظر اتاری ہے
زندگی کھیل ہے ڈرامے کا
ہر کھلاڑی پہ ذمہ داری ہے
کوئی اپنا نہیں لگا مجھ کو
آشنا سب ہیں سب سے یاری ہے
سربلندی عطا کرے گی تمہیں
یہ جو فطرت میں انکساری ہے
اس کا جنت سے واسطہ ہی نہیں
حسن اخلاق سے وہ عاری ہے
کھڑکیاں کھول دو ذرا اعجازؔ
اس نے شیشے پہ چونچ ماری ہے
More Love / Romantic Poetry






