عشق میں خود کو مٹانا چاہتا ہوں
پیار کی حدوں سے گزر جانا چاہتا ہوں
بسی ہے تو سانسوں میں خوشبو کی طرح
تجھے اپنا بنانا چاہتا ہوں
چھپا کے دنیا کی نظروں سے
تجھے آنکھوں میں سجانا چاہتا ہوں
لگا کے اپنے ہونٹوں سے تجھے
کوئی گیت گنگنانا چاہتا ہوں
بنا کے دیوتا اپنے خوابوں کا
تجھے دل میں بٹھانا چاہتا ہوں