Add Poetry

عشق و محبت کے مرحلے تہہ کر کے شاعر بنا ہوں

Poet: NEHAL GILL By: NEHAL , Gujranwala

عشق و محبت کے مرحلے تہہ کر کے شاعر بنا ہوں
زندگی کے لئے کہی بار میں مر کے شاعر بنا ہوں

پہلے میں نے درد جمع کئے دل کے گوڈام میں
اشکوں کے سمندر آنکھوں سے بھر کے شاعر بنا ہوں

کہی ارمان شہید ہوئے میرے اِس دور میں
وقت کے اَنگیاڑوں پے گزر کے شاعر بنا ہوں

سولہ سال تک میں دیکھتا رہا دُور سے اِسے
میدانِ عشق میں پھر اُتر کے شاعر بنا ہوں

تراشا گیا ہوں میں نفرتوں کے ازاروں سے
میں محبتوں میں بکھڑ کے شاعر بنا ہوں

شعریت یونہی نہیں آئی مجھ میں یارو
زندگی کی کتاب میں پڑھ کے شاعر بنا ہوں

وصل نصیب نہ ہوئے مجھے اُس بے وفا کے
میں فراق کی صولی پے چڑھ کے شاعر بنا ہوں

شاید کہ اب سبھی جان جائے گےسبب اُداسی کا
میں ہجر کی آگ میں سڑ کے شاعر بنا ہوں

کومل پَری کوئی خاص لکھنا جنون ہے میرا اب
میں اُس کے ہی تو کر کے شاعر بنا ہوں

اُس بے وفا کا ذکر کیوں نہ کروں شاعری میں
میں جس کی وفائوں میں ہر کے شاعر بنا ہوں

نہال غیروں سے مجھے کوئی خوف نہ تھا کبھی
میں تو اپنوں سے ہی ڈر کے شاعر بنا ہوں
 

Rate it:
Views: 339
29 Aug, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets