Add Poetry

عشق پر ہجر کا کیسا گماں نہیں کوئی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

عشق پر ہجر کا کیسا گماں نہیں کوئی
یہ جو تیری آنکھوں میں رازداں نہیں کوئی

میرے دل کی خاطر تو یہ فسانۂ ہستی
زخم بے رفو سا ہے درد جاں نہیں کوئی

جب سے مجھ کو حاصل ہے تیرے قرب کی دولت
دل بھی بحر الفت میں اب گماں نہیں کوئی

شور حشر برپا ہے یا کہ شور تنہائی
ہیں بجھی بجھی آنکھیں داستاں نہیں کوئی


مجھ کو مل ہی جائے گی اک نہ ایک دن منزل
بس اسی توقع پر دل آستاں نہیں کوئی

کون ہے جو رکھتا ہے دوست اس قدر مجھ کو
اجنبی سی دنیا میں آشیاں نہیں کوئی

اے وشمہ نہ چھوڑے گا وہ مجھے دعا دینا
"دھوپ ہے قیامت کی، سائباں نہیں کوئی"

Rate it:
Views: 334
16 Nov, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets